علی جاوید

کشتی حادثے میں ہلاک شدگان کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ پاکستانی سفیر

اسلام آباد (پاک صحافت) اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر علی جاوید کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر علی جاوید نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلابریا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 16 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ ریسکیو کیے گئے پاکستانیوں نے بتایا کشتی پر 20 پاکستانی سوار تھے 4 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں۔

پاکستانی سفیر علی جاوید کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے نائب سفیر فرحان احمد نے متعلقہ جگہ کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈوبنے والی کشتی پر سوار پاکستانیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات زیر گردش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اطالوی ساحل پر کشتی حادثے میں غیر مصدقہ معلومات پر کان نہ دھریں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے