ملتان (پاک صحافت) کسان اتحاد کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و نالائقی اور کسان کش پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں لانگ مارچ اور احتجاجی جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد محمود کھوکھر صدر کسان اتحاد نے کہا کہ منی بجٹ نے کسانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس وقت دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ فوڈ سیکیورٹی کا ہے لیکن حکومت کاشتکاروں کے ساتھ اپنا ناروا سلوک جاری رکھے ہوئے ہے۔
صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ کسان کھاد کے لیے ذلیل و خوار ہوتا رہا۔ اب کسان نے گندم کے لیے کم یوریا لگائی ہے جس کے باعث پیداوار پر اثر پڑے گا۔ اگر پاکستان دونوں میں ہی اب گندم کی کمی ہوئی تو دنیا میں تو پہلے ہی قیمیتیں آسمان پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو مارچ 14 فروری سے شروع کریں گے اس میں بھینس، گائیں، بکریاں، مچھلیاں سب سمیت شرکت کریں گے۔ حکومت ہماری باتوں پر توجہ نہ دے کر ملک کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔