کامران ٹیسوری

کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، ہم سب مل کر اس صوبے، اس شہر کے لیے کام کریں گے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری 24 ویں سحری کرنے پہنچے جہاں ان کا شہریوں نے استقبال کیا۔سحری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، سحری اور افطار کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1947ء کے بعد پہلی بار عوام کو عزت اور پیار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ میں لوگوں کے درمیان جاؤں گا اور اس شہر کو مثالی بناؤں گا۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے روڈ ٹوٹے ہوئے ہیں، ذمہ داروں کو کہتا ہوں جو روڈ ٹوٹے ہیں ان کو فوری بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے