کان کنوں کی تدفین کے بعد وزیر اعظم کوئٹہ پہنچ گئے

کان کنوں کی تدفین کے بعد وزیر اعظم کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (پاک صحافت) سانحۂ مچھ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ورثاء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے دارالحکومت آمد کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد و دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس بلوچستان جائیں گے اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔مزید یہ کہ وزیراعظم کی جانب سے ہزارہ برادری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ مچھ میں پیش آئے سفاکانہ قتل کے واقعے کے بعد خصوصی طور پر کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے بھی کچھ دن قبل ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں بہت جلد کوئٹہ پہنچوں گا۔قبل ازیں مچھ واقعے میں قتل کیے گئے کان کنوں کی تدفین کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں کردی گئی، اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: آخر کار وزیرِ اعظم نے آج کوئٹہ جانے کا فیصلہ کر لیا

کان کنوں کی نماز جنازہ علامہ راجا ناصر عباس نے پڑھائی جس میں لواحقین، اہل علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو سمیت صوبائی وزرا ، اراکین اسمبلی اور سماجی رہنما بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ رات گئے حکومت اور ہزارہ برادری کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد لواحقین نے 6 روز سے جاری دھرنے کو ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کیا تھا۔رات گئے جو حکومت کی جانب سے جن مطالبات کو تسلیم کیا گیا ان میں جے آئی ٹی کا قیام، عہدیداروں کی معطلی و دیگر شامل ہیں۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہزارہ برادری میتوں کی تدفین کردے میں فوری کوئٹہ پہنچ جاؤں گا۔تاہم اسی تقریب میں وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے ایک بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہوں نے ان کی آمد کی کو تدفین کرنے سے جوڑنے کو ’بلیک میلنگ‘ کہا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے