ٹارگیٹ کلینگ

عراق، حشد الشعبی کمانڈر کے خاندان کی ٹارگٹ کلنگ، 5 افراد کا اجتماعی قتل

بغداد {پاک صحافت} عراق میں دہشت گردوں نے رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں مسلح دہشت گردوں نے عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی کے سربراہ اور کمانڈر کے گھر پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو شہید کردیا۔

اس دہشت گردانہ حملے میں رضاکار فورس کے کمانڈر کے سر میں گولی لگی جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

العہد نیوز ایجنسی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب عراقی عوام نے امریکا کے ہاتھوں رضاکار فورسز کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر دارالحکومت بغداد کے تحریر اسکوائر پر مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ 29 دسمبر 2019 کو شام کی سرحد پر واقع صوبہ الانبار میں رضاکار فورس حشد الشعبی کے مرکز پر امریکی حملے میں 30 فوجی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی گروپس

ہم رفح میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ فلسطینی گروپس

(پاک صحافت) فلسطینی گروہوں نے رفح پر زمینی حملے سمیت صیہونی دشمن کی کسی بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے