نواز شریف

ڈیلی میل کیجانب سے شہبازشریف سے معافی مانگنے پر نوازشریف کا ردعمل

لندن (پاک صحافت) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے شہباز شریف سے معافی مانگنے پر نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ڈیلی میل کی جانب سے شہباز شریف سے مانگی گئی معافی پر رد عمل دیا ہے۔ اپنے ردعمل میں نواز شریف نے کہا کہ ہے اللہ سرخرو کررہا ہے، نیک نیتی رائیگاں نہیں جاتی۔ تمام سازشیں بے نقاب ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے غلط الزام عائد کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگی تھی۔ برطانوی اخبار نے صحافی ڈیوڈ روز کی خبر بھی ویب سائٹ سے ہٹادی، معافی نامہ ویب سائٹ پر لگا دیا اور کہا کہ غلطی ہوگئی، معاف کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے