لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے عالمی عدالتوں میں نمائندگی کے لیے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو ہائر کر لیا، رابرٹسن ملعون سلمان رشدی کا وکیل رہا ہے۔عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ کا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب ریاست اور ملک کے خلاف عالمی عدالت میں جانا ہے، انہوں نے 9 مئی کو ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی اداروں کے خلاف کام کیا، ایک سیاسی جماعت نے ملک پر حملے کیے، سیاست بچانے کے لیے آپ نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں آپ کا بھانجا، آپ کی بہنیں اور آپ کا پورا خاندان ملوث ہے، کوئی اپنی سیاست کو بچانے کے لیے اس حد تک جا سکتاہے؟ ایک شخص پوری نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج ملک میں لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں، 4 سال میں آپ نے ایک اینٹ نہیں لگائی، چیئرمین پی ٹی آئی فتنہ ہیں، یہ اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔