عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ جس کا باقاعدہ اعلان وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے بطور چیئرمین دو سال مکمل کرلیے ہیں۔ اللہ کا شکر گزار ہوں، جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرلیا اور خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک امور تعینات کردیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم کی طرف سے خالد منصور کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ اب سی پیک کو نہیں دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے