چوہدری نثار

چوہدری نثار کیجانب سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے باغی رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی الگ پارٹی بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور جلد اس کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان نے این اے 59 کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا ہے کہ اشیاء خورد و نوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ملک میں عام لوگوں کی زندگی بہت مشکل بنا دی ہے۔

چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی سیاسی اننگ دوبارہ شروع کرنے کے لئے صحیح وقت کی آمد کے منتظر ہیں۔ اگرچہ انہیں کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی صفوں میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ چوہدری نثار علی خان نے اپنی جماعت” جناح لیگ ” بنانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے