فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی اور نیب کا مک مکا ہوچکا ہے، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف سمیت قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا، فیصل کریم کنڈی نے اپنے حالیہ بیان میں چیئرمین نیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر چلتے ہیں، پی ٹی آئی اور نیب کا مک مکا ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے نیب آڑدیننس کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی  حکومتی کالے قانون کو مسترد کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کے کسی بھی کالے قانون کو نہیں مانے گی۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرن کے دوران یہ بھی کہا کہ صرف بلوچستان میں نہیں بلکہ پنجاب اور مرکز میں بھی عدم اعتماد ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی حکومت کو ناکام ترین حکومت قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے