چوہدری شجاعت زرداری

چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی صورتحال کی وجہ سے مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حالیہ محاذ آرائی کو ختم ہونا چاہیے، سیاسی محاذ آرائی پر نواز شریف سے بھی بات کروں گا۔

واضح رہے  کہ  آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں کی جارہی، ہم آئین کے مطابق اور زمینی حقائق سامنے رکھ کر بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے