پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 40 میں 173 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی۔
دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔
واضح رہے کہ پی کے 40 کا فارم 47 جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سردار شاہ جہان یوسف نے 43014 جبکہ شکور لغمانی نے 42918 ووٹ حاصل کیے۔
Short Link
Copied