فضل الرحمان

پی ڈی ایم کو کبھی عمران خان کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزرا کے بیانات پر  تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم کو کو کبھی عمران خان کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے۔

تفصیلات کے وفاقی وزراء نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے جبکہ مولانا فصل الرحمٰن نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مولانا فصل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو کبھی عمران خان کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ماضی میں عمران خان نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو ناصرف ’چور اور لٹیرے‘ کہا بلکہ یہ بھی کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ کبھی بھی بیٹھنا پسند نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ رہے کہ ایک دن قبل پی ڈی ایم نے موجودہ سیاسی تعطل کو توڑنے کے لیے عمران خان سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے