پی ڈی ایم کا شور شرابہ اپنے سیاہ کرتوت چھپانے کے لئے تھا

پی ڈی ایم کا شور شرابہ اپنے سیاہ کرتوت چھپانے کے لئے تھا: فردوس عاشق

لاہور(پاک صحافت) وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے  کہ پی ڈی ایم کا شور شرابہ اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن چھپانے کے لئے تھا۔  فضل الرحمٰن جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: شریف خاندان عوام کا پیسہ واپس کرے کسی کو جیل میں بند کرنے کا شوق نہیں: فواد چوہدری

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمٰن جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں جنہوں نے دین کےنام پر جمع کیئے گئے چندے کے پیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کے ذریعے بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں عوام کو ورغلانے والے مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سے لتھڑی پڑی ہے، مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا اور پی ڈی ایم کے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ ان کے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں جن کے بچاؤ کے لیے یہ ٹولہ در بدر ٹکریں مار رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزید بلند ہوں گی کیونکہ ملکی دولت بھیڑیوں کی طرح لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کےبھائی کو منگل کو طلب کر لیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا کے مطابق 2007ء میں ضیاء الرحمٰن کو غیر قانونی طور پر پرووینشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا۔نیب نے سابق چیف سیکریٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان، سابق سیکریٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کوبھی طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے