شریف خاندان عوام کا پیسہ واپس کرے کسی کو جیل میں بند کرنے کا شوق نہیں

شریف خاندان عوام کا پیسہ واپس کرے کسی کو جیل میں بند کرنے کا شوق نہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد(پاک صحافت)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہناہے کہ  شریف خاندا ن عوام کا پیسہ واپس کرے ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کاشوق نہیں عمران خان کسی صورت معاف نہیں کر سکتے۔شریف خاندان یہ بتائے کہ پیسہ کہاں سے آیا ہے؟

وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاکہ اپوزیشن کو ملک قیوم اور افتخار چوہدری کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں،مریم نوازجب جلسوں پر نکلتی ہیں مہنگے ترین ڈیزائنر کے کپڑے پہنتی ہیں،شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟،انہوں نے کہاکہ بجلی اس لئے مہنگی کی نوازشریف حکومت نے 10 ہزارمیگاواٹ بجلی کے معاہدے کئے،اس بجلی کی پاکستان کو ضرورت نہیں تھی،معیشت میں بہتری آرہی ہے،گھی اور چینی کی قیمت کی ہم نے رپورٹ لی ہیں۔

مزید پڑھیں: یہ لوگ نام کے شریف ہیں اور اندر سے سیاہ ہیں، فردوس عاشق

وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں چائنہ اور بھارت نے کورونا ویکسین بنا لی آپ نہ بنا پائے، اگر 70 کی دہائی کی طرح کام کرتے تو ویکسین کے لیے باہر نہ دیکھتے، جے ایف تھنڈر کے 60 فیصد، الخالد ٹینک کے 65 فیصد پرزے ہم خود بناتے ہیں مگر اپنا فون نہیں بنا سکے، آج آلومٹرگاجر فروخت کر کے ترقی نہیں کی جاسکتی، سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی، جدید زراعت و مشینری کی ضرورت ہے، جدید دنیا کسی مولوی سیاست دان نے نہیں بنائی بلکہ مختلف یونیورسٹیوں کے طلبائ نے بنائی، دنیا کو سائنسدان نے آگے لے کر جانا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنانا درست فیصلہ ہے، وہ انتہائی شفاف اور معتبر ججز میں سے ایک ہیں، انکوائری کمیٹی میں کوئی سرکاری وزیر شامل نہیں، لیکن اپوزیشن کو افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے۔ اپوزیشن سینٹ الیکشن میں بھی اوپن بیلٹ کا موقع گنوا رہی ہے، الیکشن کا شیڈول کسی بھی وقت آسکتا ہے اس کا ٹائم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے