سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو کمزور اور بدنام کیا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و سلیکٹڈ حکومت نے قومی اداروں کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ بدنام بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چترال سے کراچی تک عوام کی اکثریت کسمپرسی میں ہے۔ مہنگائی نے لوگوں کو لاچار کر دیا ہے۔ بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، لوڈشیڈنگ، صحت اور تعلیم کے بے پناہ مسائل ہیں۔ پنڈورا اور پاناما لیکس کے معاملات کو حتمی انجام تک پہنچائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جاری نام نہاد احتساب تماشے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ نیب ترمیمی آرڈنینس غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام، کرپٹ افراد اور کرپشن کو تحفظ فراہم کیا گیا۔ طاقتور کو کوئی نہیں پوچھتا، غریب کی گردن دبوچ لی جاتی ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے