لیجنڈ اداکار

لیجنڈ اداکار جاوید شیخ نے اپنی بچپن کی کرش کا نام بتادیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان  شوبز انڈسٹری کے معروف لیجنڈ اداکار جاوید شیخ نے اپنی بچپن کی کرش سے متعلق بتادیا،  ذرائع کے مطابق جاوید شیخ سے جب ان کے بچپن کے کرش سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکار نے  انکشاف کیا کہ ان کا بچپن کا کرش بالی وڈ کی حسین ترین اداکارہ کا خطاب رکھنے والی مدھو بالا تھیں۔

تفصیلات کے مطابق  لیجند اداکار جاوید شیخ نے انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کا جواب میں کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بہت اچھا بزنس مین ہوتا۔دوران انٹرویو میں اداکار سے جب بہترین اداکاروں کو ریٹنگ سے متعلق سوال کیا گیا تو جاوید شیخ نے فہد مصطفیٰ کو پہلا، دوسرا نمبر شان شاہد اور تیسرا نمبر فواد خان کو دیا۔

واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار جاوید شیخ نے 1974 میں پاکستانی فلم دھماکہ سے کیریئر کا آغاز کیا، سپر اسٹار نے پہلی شادی اداکار زینت منگی سے کی  جن نے  ان کا ایک بیٹا شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ ہے۔ زینت منگی سے علیحدگی کے بعدجا وید شیخ نے برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کے ساتھ شادی کی۔ اس کے علاوہ جاوید شیخ نے ثناء اور نیلی جیسی مشہور اداکاراؤں کے ساتھ  تعلقات استوار کیے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے