چوہدری عاصم نذیر

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

فیصل آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ وہ پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

چوہدری عاصم نذیر کا مزید کہنا ہے کہ یہ سیٹ کسی کے باپ کی وجہ سے نہیں اپنی کارکردگی اور حلقہ کے عوام کی محبت سے مسلسل چار بار جیت چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم نے فیصل آباد کو سجایا اور سجاتے جائیں گے۔ یاد رہے کہ چوہدری عاصم نذیر عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے اور ن لیگ کے حق میں ووٹ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے