رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے۔ رانا ثناءاللہ

لندن (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی سیاست جماعت یا پارٹی نہیں بلکہ ایک فتنے کا نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ملک کے مقتدر اور اہم ادارے کے افسران اور ان کے خاندان کو دھمکیاں دینے پر گرفتار ہوئے۔ اس ادارے کی درخواست پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا جس میں فواد چوہدری کی ضمانت ہوسکتی ہے، میرے خلاف تو خود ساختہ منشیات برآمد کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی ضمانت ہی نہیں تھی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں اور کوئی قانون و آئینی پیچیدگی نہ ہوئی تو مقررہ مدت میں دونوں صوبوں کے انتخابات ہوجائیں گے۔ انتخابات سے مقبولیت کا پتہ چل جائے گا جس طرح کراچی میں پتہ چلا ہے، مسلم لیگ (ن) کی خواہش ہے کہ ملک میں ایک وقت پر عام انتخابات ہوں لیکن جس طرح بھی ہوں ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل، میاں نواز شریف کی ریلی پر حملہ اس وقت کی سیکیورٹی خامی کا نتیجہ تھے، لیکن عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ایک انسان کے ذہنی اختلاف کی بنیاد پر ہوا۔ میاں نواز شریف ایک مقبول اور حقیقی عوامی لیڈر ہیں، وہ انتخابات کے وقت پاکستان میں ہوں گے، اس سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے