شازیہ مری

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کا فیصلہ روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہی، شازیہ مری کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بیرون ممالک سے ہونے والی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں سے ہوئی۔ عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کو ملنے والے فنڈز پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیے، پیپلز پارٹی کے مخالفین کو اسامہ بن لادن اور بھارتیوں نے فنڈنگ کی۔

پی پی رہنما شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں پی ٹی آئی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے درجنوں اکاونٹ الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ بتایا جائے کہ بھارتیوں اور یہودیوں نے کس بنیاد پر پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی؟

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے