مریم نواز

پی ٹی آئی حکومت نے خواتین کی حفاظت اور وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت نے ملک میں خواتین کی حفاظت اور وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت نے ملک کو خواتین کے لیے غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ عصمت دری سے متاثرہ خواتین پر الزام تراشی تک، حکومت نے خواتین کی حفاظت اور وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل نور مقدم کے خاندان اور اس مٹی کی ساری بیٹیوں کے ساتھ ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

یہ بھی پڑھیں

پاک فوج

سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، کیپٹن سمیت فوج کے 7 جوان شہید

لکی مروت (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے