فریال تالپور

پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کا خواتین کیلئے بڑا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے خواتین کے لئے پنک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کو خود مختار بنانے کی کوشش کی ہے، ہم خواتین کے حقوق کے لیے لڑے ہیں۔ خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کے بعد ان کیلئے پنک ٹیکسی کا منصوبہ بھی لارہے ہیں۔

فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ خواتین کو حقوق ملیں، ہمارا مذہب بھی ہمیں یہ سبق دیتا ہے، تعلیم بے حد ضروری ہے، خواتین کو اس پروگرام سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان ایک جیسا ہے، چاہے امیر ہو یا غریب، پیپلز پارٹی کی فلاسفی اور آئیڈیالوجی ہر انسان کیلئے ہے، ہماری ہمیشہ سے کوشش ہے کہ لوگوں کی خدمات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شازیہ مری

عمران خان کو کبھی بھی پولیٹیکل لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کبھی بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے