پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے اداروں کی نجکاری کی مخالفت کردی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کو پرائیویٹ کرنا مناسب نہیں، اداروں کے اخراجات کم کرکے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر ادارے پر بات کرے گی، پوری کوشش ہوگی کہ بات چیت سے مسئلہ حل ہو۔ بانی پی ٹی آئی کا المیہ یہ ہے کہ ہر بات اپنے ارد گرد رکھتے ہیں، جب وہ وزیراعظم تھے تو انہیں فوج سمیت تمام ادارے اچھے لگتے تھے، اقتدار سے ہٹے تو سب خراب ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں آئینی طور پر عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔ انہوں نے اسمبلیاں توڑنے کی کوشش کی، دو صوبوں میں حکومت تھی تو وہ توڑ دیں، گرفتاری سے بچنے کیلئے پٹرول بموں کا استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کارکنوں کو بدتمیزی کی تعلیم دی، انہیں شدت پسند بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ملک کو نقصان پہنچایا، امید رکھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے کچھ سیکھ کر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے