پیپلزپارٹی عوام اور جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ نثار کھوڑو

نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام اور جمہوریت کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر پارک جلسے کے لئے چھوٹا پڑ گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ وہ درخواست پر نشتر پارک جلسے میں آئے ہیں۔ 80 ہزار کوڑے کھانے والے اور سینکڑوں شہدا کو آج خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو صاحب نے کہا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے اور ہم عوام اور جمہوریت کے لئے لڑیں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، بینطیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی جبکہ پیپلزپارٹی کبھی یوٹرن نہیں مارتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بنایا اور اب نوجوان بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں