دھماکہ

اسرائیل میں ایک ہولناک دھماکے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہو گیا

تل ابیب {پاک صحافت} غیر قانونی مقبوضہ فلسطین میں اسکلان کے ایک محلے میں کار بم دھماکے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا۔ یہ دھماکہ اتوار کی شب ہوا جس میں متعدد اسرائیلی زخمی بھی ہوئے۔

ابھی تک واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی حالت زار اور ان کی بڑھتی ہوئی گرفتاریوں اور قید و بند کی وجہ سے فلسطینی عوام کی مزاحمت میں مزید شدت آگئی ہے اور فلسطینی دھڑوں نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے اقدامات سے باز آجائے، ورنہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں مقیم فلسطینیوں پر حملہ کرکے دسیوں کو زخمی کردیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بستیوں کے مکین فوجیوں کی حمایت سے شیخ جراح کے محلے میں داخل ہوئے اور وہاں انہوں نے مقامی لوگوں کو زدوکوب کیا۔

اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کے شیل، ساؤنڈ بم اور پلاسٹک کی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 31 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

عربی زبان کا میڈیا: “آنروا” کیس میں تل ابیب کو سخت تھپڑ مارا گیا

پاک صحافت ایک عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے