مشیر داخلہ و احتساب

پیپلزپارٹی اورن لیگ میں کوئی فرق نہیں،دونوں نے لوٹ مارکی، شہزاد اکبر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپوزیشن کی بڑی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دنوں جماعتوں میں کوئی فرق نہیں، دونوں نے ہی لوٹ مار کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم کے مشیر احتساب کا کہنا ہےکہ یہ بحث الگ ہے کہ براڈشیٹ نے قومی احستاب بیورو (نیب) کی معاونت کی یا نہیں ، براڈشیٹ کے ذریعے بھی سیاسی اشرافیہ بے نقاب ہوئی ہے۔ شہزاد اکبر  کا کہنا ہے کہ میں  مذاکرات کا حصہ رہا ہوں، اپوزیشن نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) بل  پر عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں مانگا،صرف نیب قوانین کوختم کرنے کی بات کی۔

واضح رہے کہ مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگو صرف اپنا ذاتی تحفظ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے