مریم نواز

پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ، مریم نواز کی حکومت پر شدید تنقید

لاہور (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے،  جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں مریم نے کہا کہ پیٹرول بم گرانے کے ایک ہفتے کے اندر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بدترین عوام دشمنی ہے، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کا اثر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء پر ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری  ایک بیان میں مریم نواز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت نے عوام کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ نااہلی کے عذاب کا ہر ہفتے مقابلہ کرسکیں ؟ غریب کیسے زندہ رہے؟انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، اس شخص کا وزیراعظم کی کرسی پر گزارا گیا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آتی اسے نہ عوام کا احساس ہوتا ہے نہ وہ عوام کو جوابدہ ہوتی ہے، یہ سمجھ گیا ہے کہ اس کی ناجائز حکومت کے ساتھ اس کی سیاست بھی ختم۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے شہریوں پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے