پی پی چیئرمین

پہلےاصلاحات ہونگے پھر الیکشن کرائے جائیں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلےاصلاحات ہونگے  پھر الیکشن کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی مارچ میں بھی ہم نے عوام کے سامنے یہی بات رکھی تھی۔ ہم پولیٹیکل انجینئرنگ پریقین نہیں رکھتے، ہم جمہوری قوت ہیں، صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں پیغام تھا کہ فوری الیکشن کرائیں یا مارشل لاء لگا دیاجائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ ہونا چاہیے جس میں سیاسی طریقہ کار شامل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں فوری انتخاب کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جس سے تیسری قوت کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے بھاگتے بھاگتے آئین و جمہوریت پر حملہ کیا اور آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر پھاڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے