یاسمین راشد

پولیس یاسمین راشد کو گرفتار کرنے ان کے کلینک پہنچ گئی

لاہور (پاک صحافت) لاہور پولیس کی ٹیم سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے ان کے کلینک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئین رہنما اور سابق وزیر یاسمین راشد کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ یاسمین راشد اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں بتایا جا رہا کہ کس کیس میں گرفتار کرنے آئے ہیں، پولیس کے پاس میری گرفتاری کا کوئی وارنٹ موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف صرف ظل شاہ کا کیس ہے جس میں ضمانت لے چکی ہوں۔

یاد رہے کہ ظل شاہ کیس میں غلط بیانی پر یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے تحت پولیس انہیں گرفتار کرنے ان کی کلینک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے