جاوید لطیف

حکومت عوام کو بتائے کون سی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو بتائے کون سی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ ماہ میں جو چھپایا گیا ملکی مفاد میں وہ بتا دینا چاہیے۔ عمران کو اب بھی سہولت کاری دی جا رہی ہے تو موجودہ حکومت کو سچ بول دینا چاہیے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ زمان پارک میں جو کچھ ہو رہا ہے اگر وہ کچے کے علاقے یا وزیرستان میں ہوتا تو کیا ایکشن کا نہیں کہا جاتا؟ کیا وجہ ہے کہ زمان پارک میں ایکشن سے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 گھنٹے میں عمران خان کی خواہش کے مطابق فیصلے آرہے ہیں، نواز شریف کے کیسز کو چھ، چھ سال ہوگئے سنا نہیں جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے