محسن نقوی

پنجاب حکومت کا 7 ستمبر کو لاہور میں تعطیل کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے 7 ستمبر کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوفی بزرگ داتا گنج بخش سید علی ہجویری (رح) کے سالانہ عرس کی مناسبت سے لاہور میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ صوبائی حکومت نے شہر میں سات ستمبر بروز جمعرات کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو داتا دربار کے دورے کے دوران نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ تین روزہ عرس کی تقریب (کل) منگل کو شروع ہوگی۔

وزیر اعلی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی اور اس کے لیے بہتر انتظامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے