حمزہ شہباز

پنجاب حکومت جان بوجھ کر عوام کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے جان بوجھ کر عام شہریوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صوبے بھر سے 4 ہزار 494 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 3 ہزار 437 کیسز صرف لاہور سے ہیں، رواں سال انسداد ڈینگی مہم کا حکم اس وقت جاری ہوا جب اموات ہونا شروع ہو گئیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی ہائی رسک علاقوں میں اسپرے نہ ہونے کے باعث لاروے کو پنپنے کا موقع ملا۔ نااہلی کے سبب ڈینگی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہی تباہی پھیلا رہا ہے جہاں پر تحریک انصاف کی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے