الیکشن کمیشن

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کا انتخابی شیڈول جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کا انتخابی شیڈول جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق اٹھائیس جولائی کو حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی پی 38 ضمنی انتخاب کیلیے امیدوار 7 جون سے 10 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 11 جون کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 18 جون تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف 22 جون تک اپیلیں دائر کرسکیں گے، امیدواروں کو یکم جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشکیک ہاسٹل

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ ہاسٹلز میں محصور، مزید حملوں کی اطلاعات

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی طلبہ ہاسٹلز میں محصور ہیں جب کہ ہاسٹلز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے