الیکشن کمیشن

پرویز خٹک سمیت کسی کو بلے کے نشان کی پیشکش نہیں کی۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک سمیت کسی کو بلے کے نشان کی پیشکش نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں پرویز خٹک کے اس دعوے کی تردید کردی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان ”بلے“ کی پیشکش نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان کی کوئی اہمیت نہیں، نشان جو بھی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے بلا دینے کی آفر کی گئی تھی لیکن میں نے یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ مجھے کسی اور کے نشان پر الیکشن نہیں لڑنا۔

یہ بھی پڑھیں

چوہدری سالک حسین

سعودی عرب، چوہدری سالک کا عازمینِ حج کی رہائش گاہوں و اسپتال کا دورہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے