پاک فوج نے  بھی بین الافغان مذاکرات کی حمایت کا اعلان کر دیا

پاک فوج نے  بھی بین الافغان مذاکرات کی حمایت کا اعلان کر دیا

پشاور(پاک صحافت) بین الافغان مذاکرات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں عمل امن بہت ضروری ہے اور کا مطلب پاکستان میں امن ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا آرمی چیف کو سلامتی کی صورتحال، باڑ لگانے سمیت سرحدی انتظام، نئے ضم شدہ اضلاع میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت کی ناپاک سازش کا جواب دینے کے لیئے پاک فوج مکمل ہائی الرٹ ہوگئی

جنرل قمر باجوہ نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں، ایف سی اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قبائلی اضلاع میں استحکام لانے کی کوششوں پر سراہا انہوں نے امن کے لیے مقامی آبادی کی قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی حمایت کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ استحکام کی جاری کوششوں سے حاصل ہونے والے ثمرات پائیدار امن و استحکام کا باعث بنیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے‘قبل ازیں کور ہیڈکوارٹرز پشاور پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو سرحد پر باڑ لگانے اورایف سی کے استعداد کار بڑھانے سے متعلق آگاہ کیا گیا پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ضم شدہ اضلاع میں پولیس کی نفری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں ، ایف سی اورپولیس کے کردار کو سراہا۔انہوں نے جوانوں کی قبائلی علاقوں میں امن کی کا وش کی بھی تعریف کی‘ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مقامی آبادی کی قربانیوں کو بھی سراہاجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مقامی آبادی نے فوج کی غیر متزلزل حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے