پاک بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ بھی کیا ہے۔ یہ تبادلے 1988ء اور 1991ء میں کیے گئے معاہدوں کی روشنی میں کیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے 231 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو دی گئی۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کو 418 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سزا مکمل کرنے والے پاکستانیوں کو فوری رہا کر دے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے