کورونا وائرس

پاکستان کے کورونا وائرس کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ماہرینِ صحت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عنقریب پاکستان کے کورونا وائرس کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایسے میں گرمیوں کی تعطیلات، شادیاں اور اب عید الاضحیٰ کی تقریبات مشترکہ طور پر کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے دوران سماجی فاصلہ رکھنا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک مؤثر طریقہ ہوگا۔ حکّام کی جانب سے بڑے سماجی اجتماعات کے انعقاد سے گریز کرنے سمیت متعدد تنبیہات کی گئی ہیں لیکن بظاہر انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

پی ٹی آئی بند گلی میں چلی گئی، مذاکرات کے دروازے بند ہوچکے۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بند گلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے