سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی پھر کورونا وائرس کا شکار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی ایک  بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔  سعید غنی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو آئسولیٹ کیا ہوا ہے، معمولی علامات کے علاوہ میری طبیعت بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ میری طبیعت گزشتہ کچھ روز سے ٹھیک نہیں تھی، 4 روز قبل ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ میں دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہو چکا ہوں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعید غنی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو آئسولیٹ کیا ہوا ہے، معمولی علامات کے علاوہ میری طبیعت بہتر ہے۔ خیال رہے کہ سعید غنی اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے