شہباز شریف

پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں مولانا فضل الرحمن نے بھرپور تعاون کیا۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں مولانا فضل الرحمن نے بھرپور تعاون کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا، پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے، قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی و جمہوری نظام مضبوط ہوگا۔

اس سے قبل رہائش گاہ آمد پر شہباز شریف نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے