پاکستان کا فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ، لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان میں حال میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو جارحیت اور نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ماسکو کے دورے پر ہیں جبکہ بیلاروس کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ متعدد معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے