جیسنڈا آرڈرن

ایسی وزیر اعظم جس نے عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں کو پورا کردیا

نیوزی لینڈ (پاک صحافت) ہر ملک میں جب انتخابات ہوتے ہیں تو بڑے بڑے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی انتخابات میں کامیاب ہوئے سبھی وعدے جو عوام سے کئے جاتے ہیں انہیں بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے اور کسی بھی وعدہ کو پورا نہیں کیا جاتاہے۔ لیکن نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں کو پورا کردیا ہے جس کے بعد ایک بار پھر انہوں نے ملک کی عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ میں عام آدمی کی کم سے کم یومیہ اجرت 20 ڈالرز (نیوزی لینڈ ڈالر) فی گھنٹہ مقرر کردی ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی ملک کے امرا پر عائد ٹیکس کو بھی بڑھا کر 39 فیصد کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس طرح اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدوں کی تکمیل کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومتی سطح پر کیے جانے والے فیصلے سے ملک کے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار کم آمدنی والے افراد پہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے یومیہ اجرت کے ملازمین کو ایک ہفتے میں کم ازکم 44 مزید نیوزی لینڈ ڈالرز حاصل ہو سکیں گے۔

نیوزی لینڈ کے اخبار کے مطابق کونسل آف ٹریڈ یونینوں کے صدررچرڈ واگسٹاف نے کہا ہے کہ محترمہ آرڈرن کا کم سے کم اجرت میں اضافے کا خواب بالآخر ایک حقیقت بن گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حکومتی فیصلے سے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نیوزی لینڈ کے شہریوں کی آمدنی و تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ جو افراد اس سے قبل 18.90 ڈالرز کی کم تنخواہ پہ رکھے جاتے تھے اور ہفتے میں 40 گھنٹے کام کرتے تھے اب انہیں ہر ہفتے 44 ڈالرز اضافی ملیں گے۔

کونسل آف ٹریڈ یونینوں کے صدررچرڈ واگسٹاف نے کہا کہ ہمیں بخوبی معلوم ہے کہ ہزاروں افراد کا گزارا نہایت مشکل سے ہوتا ہے اور ان کے لیے خوراک و گھر جیسی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹساپ

فلسطینیوں کو قتل کرنے میں اسرائیل کیساتھ واٹس ایپ کی ملی بھگت

(پاک صحافت) امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ایک AI پر مبنی پروگرام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے