مریم نواز

پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیٹ بیلٹ پہنو،پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں  لینڈ کرنے والا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عمران خان روز کہتے ہیں میرے پاس سیاسی پتے ہیں، عمرا ن خان کو استعفیٰ نہیں اب سیدھے گھر جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کےشیر پورے پاکستان میں جاگ چکے ہیں۔ ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ مشکل وقت میں ن لیگ سے کوئی بندہ نہیں گیا، عمران خان سے تو سارے لوگ چلے گئے اور جارہے ہیں، کیا یہ پارٹی سے ممبران نکالیں گے یا لوگ اسے نکالیں گے۔

واضح رہے کہ عمرا ن خان تو اب دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان ایک ایک دن کرکے وقت لے رہا ہے، حکومت میں رہنے کے باوجود عمران خان کو چھوڑ کر لوگ گئے۔ عمرا ن خان آج ایڑیاں رگڑ رگڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں، عمرا ن خان کا اقتدار اپوزیشن، سیاسی جماعت یا سازش نے ختم نہیں کیا بلکہ عمران خان کا اقتدارعوام کی بددعاؤں سے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے