پی ایف یو جے

فواد چوہدری اور فرخ حبیب جعلی خبریں پھیلانے کے مشن پر ہیں، پی ایف یو جے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے میڈیا اتھارٹی سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر فرخ حبیب کے بیانات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں وزراء پی ایم ڈی اے پر پی ایف یو جے کے موقف سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے کے مشن پر ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پی ایف یو جے کےصدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکریٹری ناصرزیدی میڈیا اتھارٹی سے متعلق فواد چوہدری اور فرخ حبیب کے بیانات کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا ہے کہ دونوں وزراء پی ایم ڈی اے پر پی ایف یو جے کے موقف سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے کے مشن پر ہیں۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر نے کہا کہ دونوں وزراء کا کام پریس کی آزادی، اظہار رائے کی آزادی کافروغ ہونا چاہیے،مگر یہ دونوں وزراء جعلی خبروں اور تیسرے درجے کے پروپیگنڈا حربوں کے ذرائع بن گئے ہیں۔

واض رہے کہ پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے  کہا کہ پی ایف یو جے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرچکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء اپنے ذاتی مفاد کی خاطرپی ایف یوجے کا نام استعمال کررہے ہیں، پی ایف یو جے میڈیااتھارٹی سےمتعلق اپنے تحفظات اور موقف کا اظہار کرچکی ہے۔ تاہم وزراء کا پی ایف یو جے کے نام پر جعلی صحافتی اداروں کا استعمال افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے