رانا ثناءاللہ

پاکستان میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات میں بھارت ملوث ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا وہ سگمنٹ جو پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے اس کے پیچھے بھارتی سپورٹ ہے، دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان، پولیس، سویلینز نے قربانیاں دیں، امام بارگاہوں، مساجد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان دہائیوں سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، ہر طبقہ ہی متاثر ہوا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ حافظ سعید کی رہائشگاہ کے قریب جب دھماکہ ہوا حافظ سعید وہاں موجود نہ تھے، یہ بھارت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جوہر ٹاؤن دھماکے سمیت دہشتگردی کے ہر واقعے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ لگتا ہے جس کا ایک منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادو ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے