صدر مملکت عارف علوی

پاکستان میں قانون پر عملداری کا فقدان ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  ملک میں میں قانون پر عملداری کا فقدان ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ مجرموں کیخلاف سزا اور جزا کا نظام موجود ہے، موثر عملدرآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ صدر ممکت کہتے ہیں کہ ہم نے ماضی کی اچھی چیزوں کو چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ حضرت آدمؑ اور حضرت حواؑ کے دور سے بچے کو مفت دستیاب ہے،  تاہم اس حوالے سے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ علمائے کرام، میڈیا اور سول سوسائٹی اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  غربت کے خاتمے کیلیے انسانی وسائل کی ترقی اہم ہے، موجودہ حکومت نے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت ہیلتھ کارڈ جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے