رضا ربانی

پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر آئی ایم ایف اور امریکہ کے سامنے کھڑی ہوگی۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر آئی ایم ایف اور امریکہ کے سامنے کھڑی ہوگی۔ اور ملکی اداروں پر بیرونی دباو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ وہ کونسا امریکی دباؤ ہے جس پر پاکستان کی سیکیورٹی کو گروی رکھا گیا ہے، اسٹیٹ بینک کا بل اور مالیاتی بل کے ذریعے پاکستان کی خود مختاری کو گروی رکھا گیا ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو اس معاملے پر اعتماد لیا جائے کہ آخر دباؤ کیا ہے، کل وزیر خزانہ نے بیان دیا کہ پیٹرول کی قیمت بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائی گئی، آئی ایم ایف سے جو بات چیت ہوئی وہ سخت تھیں کیونکہ آئی ایم ایف پر امریکہ کا دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈی چوک

اسلام آباد کے ڈی چوک کا نام تبدیل، غزہ چوک رکھ دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈی چوک میں غزہ بچاؤ مہم کے زیر اہتمام دھرنا کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے