زلزلہ

پاکستانی شہری کا ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے 30 ملین ڈالر کا عطیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ایک پاکستانی شہری نے نام ظاہر کئے بغیر ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گمنام پاکستانی کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دینے پر بھرپور تعریف کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک گمنام پاکستانی امریکہ میں ترکیہ کے سفارت خانے میں گیا اور شام و ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گمنام پاکستانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شاندار کام انسانیت کو بظاہر ناقابل تسخیر مشکلات پر فتح حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں، پاکستانی شہری کی یہ مثال دیکھ کر دل بہت متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے