ساجد حسین طوری

پانچ جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ساجد طوری

اسلام آباد (پاک صحافت) ساجد طوری کا کہنا ہے کہ پانچ جولائی پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس نے ڈکٹیٹر ضیاءالحق نے عوامی لیڈر ذوالقفار علی بھٹو کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اور ایچ آر ڈی ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کہ اس دن 1977 میں ڈکٹیٹر ضیاءالحق نے قوم کے پسندیدہ ترین رہنما اور جمہوری طور پر منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جیل بھیج دیا۔

ساجد طوری کا مزید کہنا ہے کہ ضیاءالحق نے پانچ جولائی کو پاکستان کے آئین کو منسوخ اور جمہوریت کی بساط لپیٹ کر ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی دن سے بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف بے مثال ظلم شروع ہوئے جو آج تک پیپلز پارٹی کے کارکنان کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کشمیر احتجاج

آزادکشمیر میں پرتشدد مظاہرے؛ زرداری کا ہنگامی اجلاس بلانے کا حکم

(پاک صحافت) پاکستانی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے “کشمیر” میں لوگوں کے مظاہروں کی شدت، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے