رضا ربانی

پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار کو نہ کم کیا جا سکتا ہے، نہ اس میں مداخلت کی جا سکتی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (پا ک  صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار کو نہ کم کیا جا سکتا ہے، نہ اس میں مداخلت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ایسے بل پر پیشگی حکمِ امتناع دینا جو قانون نہیں بنا آئین سے متصادم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے عدالتوں کو اپنی اندرونی کارروائی میں مداخلت کی اجازت دی جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کے کام کرنے کے اختیار پر بیڑیاں ڈال دی گئی ہیں، پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی کرتی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ کے اندر ایک ادارہ جاتی مذاکرات کی ضرورت ہے، اس کے بعد پارلیمنٹ اور عدلیہ کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ افراد اور اداروں کے درمیان اختیارات کے کھیل کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے