حافظ حمداللہ

پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتا ہے جسے بلڈوز نہیں کیا جاسکتا۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ قوم کا فیصلہ ہوتا ہے جسے بلڈوز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، اس کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ عدلیہ سمیت تمام ادارے پارلیمنٹ کی مرہون منت ہیں۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ قانون سازی میں پارلیمنٹ پر کوئی قدغن نہیں لگائی جاسکتی ہے۔ پارلیمنٹ کے بنائے قوانین کا احترام نہ کرنا پارلیمنٹ اور قوم کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے